قومی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد سابق ہیڈکوچ وقار یونس کیخلاف پھٹ پڑے

image

 قومی ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد سابق ہیڈکوچ وقار یونس کیخلاف پھٹ پڑے۔ احمد شہزاد نے سابق ہیڈکوچ کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ  وقار یونس کی میرے خلاف رپورٹ نے میرا کیرئیر متاثر کیا۔ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لئے بہت کچھ ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے، سزا دی جائے لیکن کیرئیر کیساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ  رپورٹ میں جو کہا گیا اس کی وضاحت ہونی چاہیے کیونکہ مجھے اس کا بہت نقصان ہوا۔ مجھے پتہ تو ہوناچاہیے کہ میں نے غلط کیا کیا۔  ضابطہ اخلاق میں رہتے ہوئے تمام چیزیں کررہا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ  میں نے رپورٹ کے بارے میں جاننے کی بہت کوشش کی لیکن مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا۔ مجھے سری لنکا کے خلاف آخری سیریز میں پورا موقع ہی نہیں دیا گیا اور باہر کر دیا گیا۔ مجھے خود نہیں پتہ کہ مجھے کنڈیشنگ کیمپ میں کیوں نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اس کا درست جواب تو وہی دے سکتے ہیں جنہوں نے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ کیمپ میں شامل ہو کر ایک معیاری ٹریننگ کرنا چاہتا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میرا گھر ہے کوئٹہ کی ٹیم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ مجھے خود بڑا دکھ ہے کہ میں پی ایس ایل نہیں کھیل سکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.