عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی، شاہ محمود قریشی

image

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور مداخلت کیوں ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں لیکن پھر بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں، ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہامپورٹڈ حکمرانوں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کردی، جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے؟ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، 2018 کے انتخابات میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ راتوں رات چوری کرلیا گیا، امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.