ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک، عمران خان

image

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارشد ندیم کو انجری پرقابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جتنے پر مبارک باد دی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ارشد ندیم کو نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی جیولن تھرو پھینکنے کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

عمران خان نے ارشد ندیم کی جیولن تھرو پھینکنےکی ویڈیو بھی شئیر کی۔

Congratulations to javelin thrower Arshad Nadeem for overcoming injury & winning the Gold for Pakistan plus setting a new Games record with a throw of 90.18m.

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ  بھی توڑ دیا ۔

ارشد ندیم  سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی.


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.