جشن آزادی کے موقع پر گوگل بھی پاکستانی خوشیوں میں شریک

image

اسلام آباد: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے سرچ انجن نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کے جشن میں شریک ہونے کے لیے اپنا ڈوڈل  تبدیل کر دیا۔

13 اگست اور 14 اگست کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 75ویں  یوم آزادی پر ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا جس میں  فریئر ہال کو دکھایا گیا ہے۔ گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر فریئر ہال کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنا لیا۔

گوگل نے سب سے پہلے 2011 میں پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنایا تھا جس کے بعد ہر سال یوم آزادی پر مختلف ڈیزائن کے ڈوڈل بنا کر پاکستانیوں کے جشن شرکت کا اظہار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

گوگل ڈوڈل میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی اپنے لوگو میں ایسی تبدیلیاں لاتی ہے جو اس کی اصل حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے کسی تہوار یا فرد کے ساتھ تعلق کو واضح کرتی ہے۔

گوگل ماضی میں مختلف پاکستانی شخصیات کے ایام کے موقع پر بھی اپنے ڈوڈل میں ایسی تبدیلیاں لا چکا ہے جو ان کی خدمات یا کارکردگی کی نشاندہی کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.