وزیراعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان

image

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گریجویشن تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی۔

پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نوجوان نسل خاص طور پر طلباء ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک مفت تعلیم دیں گے۔

ملاقات میں چوہدری پرویز الہی کا کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔ ریسکیو 1122 کی طرح عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی ویژنری منصوبے لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری اداروں میں معذور افراد کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے تمام اداروں میں معذور افراد کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.