ٹینس کی دنیا کا بادشاہ راجر فیڈرر ریٹائر

image

ٹینس کے عالمی میدانوں پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک راج کرنے والےکھلاڑی راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا۔

راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار اپنے لیجنڈری حریف رافیل نڈال کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے، جہاں ان کے آخری میچ میں انہیں جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔

Rafa Nadal and Roger Federer in tears after Federer’s retirement is the best sports moment you’ll see in some time.

Ultimate respect. 🐐🐐

— Barstool Sports (@barstoolsports)

میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے، اس دوران ان کے ساتھ رافیل نڈال بھی اپنے آنسووں کو روک نہ سکے۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور جزباتی ہوتے دیکھ سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کیا۔  جس میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں، انہوں نے دونوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری زندگی کی بہترین تصویر ہے۔

Who thought rivals can feel like this towards each other. That’s the beauty of sport. This is the most beautiful sporting picture ever for me🙌❤️🫶🏼. When your companions cry for you, you know why you’ve been able to do with your god given talent.Nothing but respect for these 2. pic.twitter.com/X2VRbaP0A0

— Virat Kohli (@imVkohli) September 24, 2022

سوئس ٹینس لیجنڈ کی طرف سے پندرہ ستمبر کو ریٹائرمنٹ کے اعلان کیا گیا تھا،  41 سالہ راجر فیڈرر نے اب تک 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں اور کئی ماہرین انہیں ٹینس کا آج تک کا بہترین کھلاڑی سمجھتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر راجر فیڈرر نے لکھا تھا کہ میں نے 24 سال کے دوران 1500 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔،ٹینس نے میرے ساتھ اس سے بھی زیادہ فراخ دلانہ سلوک کیا ہے جتنا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ لیکن اب مجھے یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ میرے  کیریئر کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ اگلے ہفتے لندن میں لیور کپ میرا آخری اے ٹی پی ایونٹ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.