انگلینڈ کے خلاف چھٹا ٹی 20 آج، محمد حارث ڈیبیو کریں گے

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ 

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حارث آج اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے جب کہ محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔

واضح رہے سات میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین دو سے برتری حاصل ہے، اگر پاکستان آج کا میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تک محدود رہی۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روف نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد نواز،وسیم جونیئر،افتخار احمد اور عامر جمال نےایک،ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.