سینیٹ اجلاس: فیصل جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر نہیں رہی جب کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار سلیکشن کمیٹی ہے،میرٹ کا نہ ہونا بھی قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.