ڈی آئی خان، ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

image

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریکٹر اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر ہوئی ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، دیگر متعلقہ ادارے اور امدادی ادارے (1122) کے رضاکاروں کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور دیگر متعقلہ اداروں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

جائے وقوع پہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کا علاج معالجہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.