یقین ہے پرویز الہٰی ہمارا ساتھ دیں گے، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یقین ہے  پرویزالہٰی ہمارا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے یہ بات ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں عمران خان نے سیاسی صورتحال پر اراکین اسمبلی سے مشاورت بھی کی۔

اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی مسائل کاواحد حل صاف وشفاف الیکشن ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں اور اپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.