آڈیو لیک پر زلفی بخاری کا ردعمل آ گیا

image

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا ردعمل آ گیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ عمر ظہور نامی کسی شخص کو فرح گجر کے ذریعے گھڑیاں بیچی گئیں، جب ان کو لیگل نوٹس بھیجا تو اب نئی کہانی سامنے آگئی ہے

انہوں نے لکھا کہ اصل میں یہ گھڑی میرے ذریعے بیچی گئیں، میں واضع کر دوں کوئی گھڑی نہ میں نے لی نہ میں نے بیچی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی cut-copy-paste آڈیو کالج کے بچے بھی بنا لیتے ہیں۔ فوری اسکا فرانزک کرایا جائے ، میں اس کے پیسے اپنی جیب سے دینے کو تیار ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.