بیاں کرو

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

لوگو خدا کا ذکر شب و روز یاں کرو
پیارے رسولِ پاکﷺ کی مدحت بیاں کرو

اللہ نے بارہا یہ ہے قرآن میں کہا
حاجت تمہیں ہو جو بھی یاں مجھ سے بیاں کرو

لبریز دل ہو ذکرِ محمدﷺکے نام سے
کردار سے بھی ان کی ہی الفت عیاں کرو

مانا گھرے ہوئے ہیں گناہوں میں ہم یہاں
ہم پر اب اپنا کرم شہِ دو جہاں کرو

پہلے خدا سے مانگنے کے ڈھنگ سیکھ لو
پھر سجدوں میں نم آنکھوں سے حاجت بیاں کرو
 

Rate it:
Views: 531
28 Nov, 2018
More Religious Poetry