Add Poetry

سلامِ تہنیت تیرے اس عزمِ سعادت نشان کو

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi, Hyderabad

اے کہ تجھ پر یوں ہوئیں فضلِ خدا کی بارشیں
اے کہ تیرے دل نے پائی مصطفی(ﷺ) کی تابشیں
حبذا! محفوظ تیرے سینے میں قرآں ہوا
مرحبا صد مرحبا ! اعزاز ایسا پالیا
اک نشست میں مکمل ختم قرآں کرلیا
اِس ’’ادا ‘‘ پر اِس ’’عطا‘‘ پر صدقے جاؤں مرحبا!
مرحبا صد مرحبا ! مرحبا صد مرحبا!
پیش کرتا ہوں سلامِ تہنیت اے میرے عزیز
تیرے اس اعزاز کو
تیرے اس اکرام کو
مرحبا صد مرحبا ! مرحبا صد مرحبا!
باادب خستہ مُشاہدؔ رب سے کرتا ہے دعا
از طفیلِ مصطفی(ﷺ) صل علیٰ صل علیٰ
بوسہ تیرے قدموں کو خوشیاں سدا دیتی رہیں
دوجہاں کی سرخروئی ، سرفرازی ہو نصیب
والدین و اقربا سے بھی ترے ، غم دور ہو
اور ترے استاذ بھی شاداں رہیں ،فرحاں رہیں
مرحبا صد مرحبا ! مرحبا صد مرحبا!

Rate it:
Views: 565
31 Mar, 2016
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
غالب و اقبال ہوں نہ رُوحِ میر غالب و اقبال ہوں نہ رُوحِ میر
تذکرہ اجداد کا ہے نا گزیر
بھُول سکتا ہوں نوشہرہ کس طرح
جس کی مِٹّی سے اُٹھا میرا خمیر
پکّی اینٹوں سے بنی گلیوں کی شان
آج تک ہوں اسکی یادوں کا اسیر
دُور دُور تک لہلہاتے کھیت تھے
آہ وہ نظّارہ ہائے دلپذیر
میرے گھر کا نقشہ تھا کچھ اس طرح
چند کمرے صحن میں منظر پذیر
صحن میں بیت الخلا تھی اک طرف
اور اک برآمدہ بیٹھک نظیر
صحن میں آرام کُرسی بھی تھی ایک
بیٹھتے تھے جس پہ مجلس کے امیر
پیڑ تھا بیری کا بھی اک وسط میں
چار پائیوں کا بھی تھا جمِّ غفیر
حُقّے کی نَے پر ہزاروں تبصرے
بے نوا و دلربا میر و وزیر
گھومتا رہتا بچارا بے زباں
ایک حُقّہ اور سب برناؤ پیر
اس طرف ہمسائے میں ماسی چراغ
جبکہ ان کی پشت پہ ماسی وزیر
سامنے والا مکاں پھپھو کا تھا
جن کے گھر منسوب تھیں آپا نذیر
چند قدموں پر عظیم اور حفیظ تھے
دونوں بھائی با وقار و با ضمیر
شان سے رہتے تھے سارے رشتے دار
لٹکا رہتا تھا کماں کے ساتھ تیر
ایک دوجے کے لئے دیتے تھے جان
سارے شیر و شکر تھے سب با ضمیر
ریل پیل دولت کی تھی گاؤں میں خوب
تھوڑے گھر مزدور تھے باقی امیر
کھا گئی اس کو کسی حاسد کی آنکھ
ہو گیا میرا نوشہرہ لیر و لیر
چھوڑنے آئے تھے قبرستان تک
رو رہے تھے سب حقیر و بے نظیر
مَیں مرا بھائی مری ہمشیرہ اور
ابّا جی مرحوم اور رخشِ صغیر
کاش آ جائے کسی کو اب بھی رحم
کر دے پھر آباد میرا کاشمیر
آ گیا جب وقت کا کیدو امید
ہو گئے منظر سے غائب رانجھا ہیر
 
امید خواجہ
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets