چلو بھر پانی میں جاکے ڈوب مر
Poet: Muhammad Kamal Azhar By: Ali, khiچلو بھر پانی میں جاکے ڈوب مر
کچھ نہ کچھ غیرت ہی کھا کے ڈوب مر
صاف پانی تو یہاں ملتا نہیں
اب کسی نالے میں جاکے ڈوب مر
شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں
دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر
بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی
میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر
یہ بھی ہے کار جواں مرداں میاں
کھل کھلا کے ہنس ہنسا کے ڈوب مر
عمر بھر تو نے نہیں کھایا حلال
او نکمے زہر کھا کے ڈوب مر
یہ برائی ایک ہی دم ختم ہو
ساتھ اپنے آشنا کے ڈوب مر
More Funny Poetry







