کیسے بیاں کروں تھا وہ کیا کیا رسول کا

Poet: azharm
By: azharm, doha

کیسے بیاں کروں تھا وہ کیا کیا رسول کا
کہنے کو آپ کہہ لیں نواسا رسول کا

تعریف اُس کی کیا ہو، ولادت کے بعد ہی
جس نے لعاب دہن تھا پایا رسول کا

سید تھا سبط بھی تھا وہ اکبر شہید بھی
القاب میں حسین تھا یکتا رسول کا

آ کر کہا سعید ہے یہ، جبرائیل نے
اللہ کی طرف سے بھی ناتا رسول کا

تُم بھولتے ہو کیوں جو تھا فطرس کا واقعہ
لمس حسین اور دلاسہ رسول کا

جس نے ہے دیکھنا مجھے، دیکھے حسین کو
تھا کس قدر مشابہ وہ بانکا رسول کا

اظہر میں کربلا کو کروں یاد کس طرح
جو بہہ گیا وہاں پہ وہ خوں تھا رسول کا

Rate it:
03 Nov, 2014

More Religious Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS
About the Author: azharm
Simply another mazdoor in the Gulf looking 4 daily wages .. View More
Visit 179 Other Poetries by azharm »

Reviews & Comments

ماشاءاللہ
بہت خوب اظہرم
عقیدتوں کی خوشبو میں ڈوبی ہوءی آپ کی یہ تخلیق
بہت حسین اور ایمان افروز لگی۔
خدا آپ کو اجر خاص سے نوازے آمین۔
داد کے گلاب
اور
دعاؤں کے نذرانے حاضر ہیں۔

By: Azra Naz, Reading UK on Nov, 08 2014


بے حد شکریہ آپ کا عزرا
شاد رہئے اور آباد رہئے ہمیشہ
By: azharm, Rawalpindi on Nov, 10 2014

thnxx and best regards 4 u

By: azharm, Rawalpindi on Nov, 07 2014

jazak Allah khairan kaseera
stay blessed always

By: uzma, Lahore on Nov, 05 2014

Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City