پرواز

Poet: علامہ اقبالBy: Anila, Peshawar

کہا درخت نے اک روز مرغ صحرا سے
ستم پہ غم کدئہ رنگ و بو کي ہے بنياد

خدا مجھے بھي اگر بال و پر عطا کرتا
شگفتہ اور بھي ہوتا يہ عالم ايجاد

ديا جواب اسے خوب مرغ صحرا نے
غضب ہے ، داد کو سمجھا ہوا ہے تو بيداد!

جہاں ميں لذت پرواز حق نہيں اس کا
وجود جس کا نہيں جذب خاک سے آزاد

Rate it:
Views: 558
13 Aug, 2021