راز الفت چھپا کے دیکھ لیا

Poet: فیض احمد فیض By: Muhammad Zubair, Chichawatni
Raaz Ulfat Chhupa Ke Dekh Liya

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا

اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا

وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیضؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا

Rate it:
Views: 12254
10 Jul, 2018
More Faiz Ahmed Faiz Poetry