آؤ فون پہ بات کریں

Poet: Sajid Hadayat By: Sajid Hadayat, Lahore

کتنی راتین بن جاگے ہی بیت گئیں
کتنے ساون آگ لگا کے چلے گئے
دور کے دیس سے سارے پنچھی لوٹ آئے

آنکھ کے منظر سارے بھول ہوئے
جھیل کنارے پھول بھی سارے دھول ہوئے

پھر کروٹ کروٹ بےچینی نے گھیرا ہے
دل آنگن میں پھر یادوں کا پھیرا ہے

آؤ وقت کو مات کریں
آؤ فون پہ بات کریں

 

Rate it:
Views: 4480
08 Nov, 2008