Add Poetry

آتی ہے مجھ کو خوشبو مدینے کی دھول سے

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachi

آتی ہے مجھ کو خوشبو مدینے کی دھول سے
چہرہ دمک رہا ہے یوں عشقِ رسولﷺ سے

میری تو بس یہی ہے شب و روز اب دعا
آئے بلاوا میرا بھی درِ رسولﷺ سے

جتنی بھی مشکل آن پڑے کوئی غم نہیں
دل کو سکون ملتا ہے ذکرِ رسولﷺ سے

مجھ کو کسی دوا کی بھی حاجت نہیں رہی
مجھ کو شفا ملے گی مدینے کی دھول سے

میں کیوں رہوں پریشاں زمانے کی چال سے
مجھ کو ہے پیار انﷺ کے بتائے اصول سے

مجھ کو نہیں ہے جانا کہیں بھی یہاں سے اب
اٹھ کر کہاں میں جاؤں گا درِ رسولﷺ سے

رحمت بنا کے بھیجا ہے سارے جہان کی
سب کچھ ملے گا ہم کو دیارِ رسولﷺ سے
 

Rate it:
Views: 434
25 Oct, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets