آج عید میلادانبی ہے
آج محفل خوب سجی ہے
ہے ہر طرف ذکر مرے نبی کا
لگتی ہر گھڑی کتنی اچھی ہے
ھر طرف روشن روشن سویرا ہے
اندھیروں کی وحشت گھٹی ہے
ہر زباں گیت گا رہی ہے
محبت سے ہر آواز ہو بلند رہی ہے
مرے نبی مرے محبوب کے صدقے
یہ ساری کائنات سجی ہے
خوش نصیب ہے مری قلم
تعریف انکی بیان کر رہی ہے
چاہتا ہے یہ دل روضہ مبارک چومنے کو
اسی حسرت نے سانس رواں رکھی ہے
یہ فرض ہے سکون قلب کی خاطر
مرے آقا پر قرباں مری زندگی ہے
نبی جی کے صدقے پوری ہو ہر مراد مری
نبی جی کے صدقے ہی رونق زندگی ہے
مرجبا یا مصطفی مرجبا یا مصطفی
روح مری کر یہ ورد رہی ہے
مرے سوہنے کے ہیں دونوں جہاں
مرے نبی کے لیے سجائی ہر گلی ہے