Add Poetry

آج عید پھر آئی ہے

Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharif

جدا جو لوگ ہوئے ان کے بغیر
آج عید پھر آئی ہے
اور ساتھ اپنے ان کی یاد بہت لائی ہے
وہ سورج
وہ چاند تھے
میری زندگی کے آسمان کے
ستاروں کی پہچان تھے
اب سب ستارے ہیں کھوئے کھوئے
ڈھونڈ رہے ہیں چاند کو
پر چاند اب کھو گیا ہے
نجانے کہاں چھپ گیا ہے
آ جاؤ میری زندگی کے چاند
عید پھر آئی ہے

Rate it:
Views: 565
05 Nov, 2010
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets