Add Poetry

آج مانگ لو اللہ سے معافی

Poet: By: Asif Mehar, Karachi

جب دوست دل میں بس جائے
جب باپ کی عزت کم ہوجائے

جب بھائی کلب کو جاتے ہوں
اور بہنوں کا حق کھاتے ہوں

جب ماں کی نظریں جھک جائیں
الفاظ لبوں تک رک جائیں

جب گھر گھر میں سر تال چلے
جب عورت ننگے بال چلے

جب رشوت سر چڑھ کے بولے
اور تاجر جان کے کم تولے

اور جب یہ سب کچھ ہوتا ہے
رب غافل ہے نہ سوتا ہے

جب اس کا قہر برستا ہے
قارون زمیں میں دھنستا ہے

پھر جب وہ پکڑ پہ آتا ہے
فرعون بھی غوطے کھاتا ہے

قوم عاد بھی زیر و زبر ہوئی
قرآن میں اس کی خبر ہوئی

یہ سب عبرت کو ہے کافی
آج مانگ لو اللہ سے معافی

Rate it:
Views: 937
09 Aug, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets