آج کل وہ مجھ پہ اتنا التفات کرتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

آج کل وہ مجھ پہ اتنا التفات کرتےہیں
پہلےمسکراتےہیں پھر بات کرتےہیں

پہلےتو وہ بڑی کنجوسی کرتےرہے
اب کھل کر وہ یہ خیرات کرتے ہیں

ملنےسےابھی ہچکچاتے رہتےہیں
اس بارے ابھی ذرااحتیاط کرتےہیں

کچھ مانگیں تو پوری ہوتی رہتی ہیں
مگرپوری نہ سبھی حاجات کرتےہیں

ہم ان کےدل کا حال کیسےجانیں اصغر
وہ کبھی نہ ہم سےاظہارخیالات کرتےہیں

Rate it:
Views: 460
15 Jul, 2012