Add Poetry

آج ہم نے

Poet: درشہوار By: Suhaira Hassan, Attock

آج ماتم کدہ ہے جہاں
آج ہم نے محرم منایا ہے

جی بھر کے ہوۓ ہم زیاں
آج ہم نے محرم منایا ہے

پہن کے ماتمی پوشاک یہاں
آج ہم نے محرم منایا ہے

سوگوار ہے زمین و آسماں
آج ہم نے محرم منایا ہے

لب ہیں میرے نوحہ کناں
آج ہم نے محرم منایا ہے

پیٹ کے اپنے جسم و جاں
آج ہم نے محرم منایا ہے

Rate it:
Views: 426
14 Aug, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets