گداگر ہے کوئی یا پھر تاجور ہے
ہر اک زندگی کی حقیقت قبر ہے
وہاں پہ فقط کام آئیں گے اعمال
وہاں پہ نہ چلتی اگر اور مگر ہے
جو بد عمل ہیں تو جہنم ٹھکانہ
اگر عمل اچھے تو جنت اجر ہے
قبر کے سفر کی تیاری ہے لازم
وہ ابدی حیاتی وہی اصل گھر ہے
نہ بخشش کے قابل ہیں اعمال میرے
نبیؐ کی شفاعت پہ چشتی نظر ہے