Add Poetry

آس ہو گی نہ آسرا ہو گا

Poet: ابنِ منیب By: ابنِ مُنیب, سویڈن

آس ہو گی نہ آسرا ہو گا
آپ ہوں گے نہ آپ سا ہو گا

خون بہنے لگا ہے نہروں میں
شیخ جنت میں آ بسا ہو گا

اپنے کردار پر نظر رکھنا
وقت اچھا، کبھی بُرا ہو گا

قتلِ ناحق سے کر دیا انکار
"سرفروشوں" میں سر پِھرا ہو گا *

اک ضرورت خدا کی ہے ہم کو
تُو نہ ہو گا تو دوسرا ہو گا

- اِبنِ مُنیبؔ

* شاید فدائی حملوں کے لئے برین واش کر کے بھیجے جانے والوں میں ایسے بھی ہوتے ہوں جو اپنے ارد گرد معصوموں کو دیکھ کر دھماکہ کرنے سے انکار کر دیتے ہوں۔

Rate it:
Views: 756
23 Dec, 2017
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets