Add Poetry

آقا نبیۖ آخرالزماں کی ایک جھلک چاہئیے

Poet: Mahmood ul Haq By: Mahmood ul Haq, Lahore

آقا نبیۖ آخرالزماں کی ایک جھلک چاہیے
سفر حجاز سے آزاد ایک عرش فلک چاہیے

حاصل ہوا جو آپۖ کو مقام معراج پر
مجھ ادنیٰ کو ایک زرا سی مشک چاہیے

ملی جو آپۖ کو راہ میں پیاروں کی رسد
مجھ غریب ناتواں کو بھی اک زرا سی کمک چاہیے

سموئی جو آپۖ میں ہر منزل کی تابناکی
میری آنکھوں کے نور کو ایک زرا سی چمک چاہیے

حاصل ہوا جو آپۖ کو نظارہ عرش جہاں
میری زندگی کے گزرنے کو اک زرا سی دمک چاہیے

پائی جو آپۖ نے نور خدا کی شفق
مجھ مریض عشق خدا کو اک زرا سی اشک چاہیے

Rate it:
Views: 391
11 Mar, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets