آمد ِ سرکار ﷺ سے پھیلی خوشبو خوشبو
دونوں جہاں نے سونگھی خوشبو خوشبو
کُوں و مکاں نے لی ہیں بلائیں
جب کے پائی خوشبو خوشبو
فرش سے لے کے عرش تلک ہے
باغِ نبی ﷺ کی خوشبو خوشبو
اِنس و جِن کیا ...؟پسندِ رَب ہے
اُن کے چمن کی خوشبو خوشبو
آلِ نبی ﷺ کی شان نہ پوچھو
چار سُو پھیلی خوشبو خوشبو
کربَل بھی ہے اُن سے معتر
آج ہے پیاری خوشبو خوشبو
عشقِ نبی ﷺ کی اعظم اپنی
سانسوں میں رکھی خوشبو خوشبو