ہر سمت روشنی چھا رہی ہے آمنہ کے گھر میں
قدرت اپنا کرشمہ دکھا رہی ہے آمنہ کے گھر میں
کسی اور کا کیا کہیے کہ جب ذات الھ خود بھی
خوشیاں منا رہی ہے، آمنہ کے گھر میں
جن و انس، ماہ و انجم سب ہی وجد میں ہیں
ملائک کی جان آرہی ہے، آمنہ کے گھر میں
مانگتے آئے ہر دور میں انبیاء جو دیکھو
دعا وہ رنگ لا رہی ہے آمنہ کے گھر میں
حلیمہ سے کہہ رہے ہیں یہ حور و ملائک
تیری قسمت مسکا رہی ہے آمنہ کے گھر میں
جو وجہ کائنات ہے جو ہے فخر موجودات
وہ ذات ارفع آرہی ہے آمنہ کے گھر میں