کچھ نہیں دیکھتے
جن آنکھوں سے وہ بہہ رہے ہیں
وہ اس وقت بھیڑ میں ہیں یا
سناٹے میں
کس کس کا وہ آنکھیں پیچھا کر رہی ہیں
کیا وہ گلی کا بچہ
جو جلتی دوپہر میں ننگے پاؤں چل رہا ہے
یا وہ بوڑھے ہاتھ جو بھاری سیمنٹ کی بوری
اپنی پیٹھ پر لادنے کی کوشش میں مبتلا ہیں
کیوں دیکھتی ہیں آنکھیں
اوٹ پٹانگ منظر
بہت سمجھایا میں نے ان آنکھوں کو
لیکن ہٹ دھرمی سے ڈٹی ہوئی ہیں
باز نہیں آتیں
اپنی اس لت سے