Add Poetry

آپ کے در سے آئے باوا

Poet: saiyaan_sham By: saiyaan_sham, rawalpindi

آپ کے درسے آے بلاوا مجھے
یہی سوچ آئے ہر گھڑی مجھے
میں جاؤں مدینے بن کے آپ کی بھکارن
جھولی پہ میری جو نظر کرم ہو آپ کی
میں سجدے میں گر کے
کبھی نہ پھر جاگ پاؤں
مجھے ڈھونڈے دنیا میں آپ کی خاک بن جاؤں
سوائے آپ کے نہ کوئی گھر پہچان پاؤں
میری بھٹکتی روح کو چین آجائے
مدینے سے جو مجھکو بلاوا آ جائے
درود پاک کی کثرت سے زبان رک جائے
پھر کسی رات یونہی خواب میں
جو آپ آئیں
میری وہ رات میرے مولا
بس آخری رات ہو جائے
آپ کا جو دیدر ہو جائے
میری مغفرت قبول ہو جائے
ہر ر زرے کو دیکھہ کر
میری نظریں سجدے میں گر جائے
وہی سبھی صبحیں میری
وہی سبھی شامیں ہو جائیں
میں مدینے میں جو جاؤں
تو پھر لوٹ کر نہ آؤں
آپ کے درسے جو آئے بلاوا مجھے
یہی سوچ آئے ہر گھڑی مجھے
میں خاک ہو جاؤں مدینے کی
اس طرح سے گمنام ہو جاؤں
جو آپ کے در سے آئے بلا وا مجھے

Rate it:
Views: 405
01 May, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets