Add Poetry

ابھی آنکھ لگی ہی تھی

Poet: محمد عثمان By: محمد عثمان, Faisalabad

 ابھی آنکھ لگی ہی تھی کہ کیا سے کیا ہوگیا
مسلم جو وفادار تھا بے وفا ہوگیا

جگانے والے بھی سو گئے اور پھر
کافر جو نہیں تھا خدا ہو گیا

اور پھر غیرِ مسلم کی تُو عیاری بھی دیکھ
اسلام جو دین تھا وبا ہوگیا

پھر وہ طاقت بھی باقی رہتی کیسے ہم میں
مسلم جو جسم تھا جدا ہوگیا

افسوس کہ لاشوریِ مسلم کہاں تک جا پہنچی
ہر شخص عالم اور لفظ فلسفہ ہوگیا

حیاء جو کبھی اپنے گھر کا ایندھن ہوا کرتی تھی
دیکھتے ہی دیکھتے تُو کتنا بےحیاء ہوگیا

حکم جو تیرا کبھی زمانے پہ چلا کرتا تھا
وہ زمانہ بھی زمانوں سے خفاء ہوگیا

خیر اب جو آنکھ کُلھے گی تو یہ جہاں دیکھے گا
سجدہ جو اک باقی تھا ادا ہوگیا
 

Rate it:
Views: 194
23 Nov, 2022
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets