اب تو روزمرہ کا یہ معمول بن چکا ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجو ہر بات کا مجھے الزام دیتےہیں
ہم ان کواپنی محبت کا پیغام دیتے ہیں
اب توروزمرہ کا یہ معمول بن چکا ہے
محبت بھرا خط انہیں صبح شام دیتےہیں
کچھ ڈانٹیں تھوڑی تڑیاں اورشکوےشکایتیں
ہماری محبت کا اتنا حسیں انعام دیتےہیں
ہم جن کی خاطر جان دینے کو تیار ہیں
وہ نا کبھی ہمیں دعا و سلام دیتے ہیں
اصغر جیسےلوگ بڑےوفادارہوتےہیں
برے وقت میں یہ لوگ بڑےکام آتےہیں
More Funny Poetry






