ہند ميں حکمت ديں کوئی کہاں سے سيکھے
نہ کہيں لذت کردار، نہ افکار عميق
حلقہ شوق ميں وہ جرات انديشہ کہاں
آہ محکومی و تقليد و زوال تحقيق
خود بدلتے نہيں، قرآں کو بدل ديتے ہيں
ہوئے کس درجہ فقيہان حرم بے توفيق
ان غلاموں کا يہ مسلک ہے کہ ناقص ہے کتاب
کہ سکھاتی نہيں مومن کو غلامی کے طريق