Add Poetry

اسٹوڈنٹ لائف بھی کتنا گریٹ ہوتا ہے

Poet: سرور فرحان سرورؔ By: سرور فرحان سرورؔ, Karachi

اسٹوڈنٹ لائف بھی کتنا گریٹ ہوتا ہے
ہر پل جیسے سُوئیٹ چاکلیٹ ہوتا ہے
جب بھی اسکول جانے کو لیٹ ہوتا ہے
بہانہ کوئی جھٹ سے اَپ ٹُو ڈیٹ ہوتا ہے
بورِنگ کلاس سے جب ہیٹ ہوتا ہے
کینٹین میں سموسوں کا پلیٹ ہوتا ہے
اُدھار کی کولڈ ڈرنک کا کریٹ ہوتا ہے
مُویز پہ دوستوں سے ڈیبیٹ ہوتا ہے
کوئی پڑھاکُو سا کلاس میٹ ہوتا ہے
نوٹس بنانا جس کا فیٹ ہوتا ہے
لنچ یا ڈنر اُس کا ریٹ ہوتا ہے
ایگزام سے پہلے سب ملیامیٹ ہوتا ہے
موج مستی کا بند گیٹ ہوتا ہے
ٹائم سارا لائبریری کو ڈونیٹ ہوتا ہے
رٹے لگانا ٹین ٹو ایٹ ہوتا ہے
رزلٹ آنے کا بہت ویٹ ہوتا ہے
پاس ہونے پہ کونگریچولیٹ ہوتا ہے
اچھی طرح سے سیلیبریٹ ہوتا ہے
اسٹُوڈنٹ لائف بھی کتنا گریٹ ہوتا ہے

Rate it:
Views: 955
09 Feb, 2013
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets