اسے تاڑتا کوئی اور ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillوہ شکار ہے کسی اور کا اسے تاڑتا کوئی اور ہے
یہ معاملہ نہیں عشق کا یہ معاملہ کوئی اور ہے
میک اپ اتارا جس گھڑی دلہن نے آدھی رات کو
دولہے کی چیخ نکل گئی کہ یہ بھوت سا کوئی اور ہے
یہ جو سارا رد و بدل ہوا تو ہے لوڈشیڈنگ کا اثر
یہ بچونگڑا کوئی اور ہے میرا بالکا کوئی اور ہے
اسے حسب سابق ریٹ پر جب میں نے رشوت پیش کی
مجھے پھینٹ کھا کے خبر ہوئی کہ یہ پلسیا کوئی اور ہے
More Funny Poetry






