اسےدیکھنےکو دل جب بےقرارہواتھا
اسکےکتے کےہاتھوں بڑا خوارہوا تھا
سارا دن ہارٹ لینڈ ہسپتال میں گزارا
گھر آ کر دو سو چار کا بخار ہوا تھا
پڑوسن کی مرچی بھری یخنی پی کر
زندگی میں پہلی بارمیں اشکبار ہواتھا
اس کی بھابھی سےپیار کا اظہار کرکے
سوچتاہوں میں کیوں نہ شرمسارہواتھا
میں اس کی ساس کاپیارنہیں بھلا سکتا
جب اس کی چاہت میں دامن تارتارہوا تھا