Add Poetry

اسے کہنا

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

اے باد صبا اسے کہنا تیرا دوست اداس رہتا ہے
ہر پل تیرے آنے کی لگائے آس رہتا ہے

کہنا تیری جدائی میں نہ مرتا ہے نہ جیتا ہے
تیرے غم میں خون کے آنسو پیتا ہے

یاد کرتا ہے تیری پیار بھری باتوں کو
تیری محبت کی سوغاتوں کو
ان سہانےدنوں حسیں راتوں کو

کہنا تیری یادوں میں کھویا رہتا ہے
دل کی بات نہ کسی سےکہتا ہے

اب محفلوں میں آتا جاتا نہیں
تنہائی کے سوا کچھ اسے بہاتا نہیں

کہنا تیرے خیالوں میں اتنا کھو جاتا ہے
کئی بار روتے روتے سو جاتا ہے

زندگی بھر وہ کسی اور سے نہ پیار کر پائے گا
تیرے پیار کی حسیں یادیں ساتھ لے کر

اس دنیا سے کوچ کر جائے گا
سوچ لے کیا پھر تو بھی جی پائے گا

Rate it:
Views: 1104
23 Oct, 2008
Related Tags on Friendship Poetry
Load More Tags
More Friendship Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets