اس دل کے بکھرےکانچ نےزخمی کیا مجھے
دیکھو تو محبت نے دیا کیا صلہ مجھے
شاید میر ے نصیب میں چاہت نہیں کوئ
جس در بھی گیا اک نیا دھوکہ ملا مجھے
میںنےتواپنی ساری خوشیاں ہی بانٹ دیں
تقدیر سے نہیں ہے اب کوئ گلہ مجھے
مطلوب کچھ نہیں مجھے نہ چاہ ہے کوئ
جوخود ہیںخالی ہاتھ کیا دیں گے بھلامجھے
ہر سمت لین کے لیئے ا ک لوٹ ہے مچی
جودے رہا ہے وہ بھی پر یشاں لگا مجھے
ہر شخص نے یاں جھوٹ کا بازار سجایا
ہر سمت ایک سچ کا تما شا لگا مجھے
ٹکڑوں میں بٹ گیا تھا میں جینے کی چاہ میں
اب موت نےسکھا دی ا ک نئ کلا مجھے
میں چل پڑا تھا بے سبب ا نجان راستے
ا پنو ں کی ہی چاہت نے لوٹا دیا مجھے