یہ میری پیاری ماں دھرتی میں اس سے پیار نبھاؤں گا
اس ملک کا رہنے والا ہوں اس ملک کے نغمے گاؤں گا
دیکھی میں نے ساری دنیا پر ایسا کوئی اور نہیں
ایسے منظر ،ایسے موسم نہ پائے میں نے اور کہیں
اے میرے وطن ! تیرے چہرے کو اور حسیں بناؤں گا
اس ملک کا رہنے والا ہوں اس ملک کے نغمے گاؤں گا
اس کی عزت میری عزت اس کی دولت میری دولت
یہ ملک تو رب تعالیٰ کی دیکھو کیسی ہے مجھ پہ رحمت
گر وقت پڑا تو اس کی خاطر اپنی جان لٹاؤں گا
اس ملک کا رہنے والا ہوں اس ملک کے نغمے گاؤں گا
اس کے قصبوں ، اس کے شہروں میں میں نے سب کچھ پایا ہے
اس ملک کی الفت میں یارو! ہر دور میں نغمہ گایا ہے
یہ وعدہ ہے اس کی مٹی سے دور کہیں نہ جاؤں گا