Add Poetry

اس کو تکتے بھی نہیں تھے پہلے

Poet: Mahmood Shaam By: danial, khi
Is Ko Taktey Bhi Nahi Thay Pehlay

اس کو تکتے بھی نہیں تھے پہلے
ہم بھی خوددار تھے کتنے پہلے

اس کو دیکھا تو یہ محسوس ہوا
ہم بہت دور تھے خود سے پہلے

دل نظر آتے ہیں اب آنکھوں میں
کتنے گہرے تھے یہ چشمے پہلے

کھوئے رہتے ہیں اب اس کی دھن میں
جس کو تکتے نہ تھے پہلے پہلے

ہم کو پہچان لیا کرتے تھے
یہ ترے شہر کے رستے پہلے

اب اجالوں میں بھٹک جاتے ہیں
وہ سمجھاتے تھے اندھیرے پہلے

اب نہ الفاظ نہ احساس نہ یاد
اتنے مفلس نہ ہوئے تھے پہلے

رنگ کے جال میں آتے نہ کبھی
پاس سے دیکھ جو لیتے پہلے

گرم ہنگامۂ کاغذ ہے یہاں
بے مہک پھول کہاں تھے پہلے

Rate it:
Views: 936
15 Feb, 2020
More Mahmood Shaam Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets