Add Poetry

اشرف المخلوقات

Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui , Islamabad

کچہ لوگ زمانے میں گمنام سے رہتے ہیں
بے شک وہ زیشاں ہیں پر عام سے رہتے ہیں

تکلیف میں ہو کوئی درد اپنا سمجھتے ہیں
حالات کی سنگینی اک سپنا سمجھتے ہیں

دراصل فرشتہ ہیں انسان سے رہتے ہیں
بے شک وہ زیشاں ہیں پر عام سے رہتے ہیں

مسند فردوس بریں اور گم ہیں ہستی میں
تحفہ ہیں یہ قدرت کا انسانوں کی بستی میں

کیا خوب کہ دنیا میں مہمان سے رہتے ہیں
بے شک وہ زیشاں ہیں پر عام سے رہتے ہیں

صدیقی کو اے مالک یہ راہیں بھی دکھلا دے
برباد گلستاں کو اک بار تو مہکا دے

اجڑی ہوئی دنیا میں بدنام سے رہتے ہیں
بے شک وہ زیشاں ہیں پر عام سے رہتے ہیں

Rate it:
Views: 437
30 Jan, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets