اپنی دعائیں بھر دیں سب کا دامن خوشیوں سے
نیا سال ملا دے اپنے ساتھیوں کو ساتھیوں سے
سلام رخصت کیا کرے آخری شب گذشتہ سال کو
کوئی تنہا خوش آمدید کیسے کرے نئے سال کو
چھوڑ پرانی باتیں نیا سال آیا ہے
نئی تازگی لایا نیا خیال لایا ہے
بچھڑ گئے جو ساتھی پچھلے سال میں
ان پیاروں سے ملانے نیا سال آیا ہے
جاگو اٹھو دیکھو ذرا اب مسکرا بھی دو
تمہارے لئے خوشیاں نیا سال لایا ہے