میری قوم اور ملت کا افتخار تم ہی ہو
عدلیہ کی قیادت کے حقدار تم ہی ہو
ماؤں کی دعائیں ہیں تیرے ساتھ ہمیشہ
بہنوں کی صداؤں کے طلبگار تم ہی ہو
مسلط ہیں میرے ملک پہ لوٹنے والے
اس لٹتی ہوئی ناؤ سے وفادار تم ہی ہو
رہبروں سے تو اٹھ چلیں اب اپنی امیدیں
جو جبر سے نپٹے گا وہ ہتھیار تم ہی ہو
تیری عزت سے ہے اب میرے وطن کی عزت
میری دولت میری شہرت میرا پیار تم ہی ہو
کاشی امید ہے مجھے روشن ہے کل کا سورج
اس سورج کی ہر ایک کرن کا انتظار تم ہی ہو