Add Poetry

الراشی والمرتشی کلاھما فی النار

Poet: Muhammad Usman By: Muhammad Usman, Birmingham UK

رشوت کے پیسوں سے بنگلے بنا
بڑے خوب کھانے مزے لے کے کھا

رات دن نوٹوں کی گڈیاں کما
نئے نئے ماڈلز کی گاڑیاں چلا

مگر اس بات کو سینے میں لے اتار
الراشی والمرتشی کلا ھما فی النار

رشوت دینا بھی نہیں ہے ٹھیک
کیوں کہ دونوں ہیں برابر کے شریک

کیوں آدمی محنت سے کماتا نہیں
بات لگتی ہے یہ کتنی عجیب

عقل والے بھلائی کا کرتے ہیں کاروبار
الراشی والمرتشی کلا ھما فی النار

یا الہیٰ میری قسمت میں جو رزق لکھا ہے
قرینے سے حاصل کرنے کی ہمت دے

فرمان نبی کے آگے سر میرا جھکا رہے
محنت سے کمانےوالا خدا کا دوست ہے

توڑتا رہوں میں برائیوں کے حصار
الراشی والمرتشی کلاھما فی النار

Rate it:
Views: 3015
18 Dec, 2008
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets