Add Poetry

الفت کے تقاضے-شاعر سے معذرت

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

تجھ سے الفت کے تقاضے جو نبھائے جاتے
ہم کبھی بھی ناں تیری باجی سے بیاھے جاتے

تیرے ابا نے تھا پکڑا ہمیں رنگے ہاتھوں سے
ورنہ تیرے بھائیوں کے وہ جوتے ناں کھائے جاتے

سارے ایس ایم ایس ڈلیٹ کر کے موبائل پھینکا
ورنہ سب میسج تیری اماں کو پڑھائے جاتے

تیری باجی نے ہی بھڑکایا تھا گھر والوں کو
ورنہ جذبات ہمارے یوں ناں سلائے جاتے

اب وہی باجی ہے جو بیوی کی شکل میں ہے عذاب
ورنہ ہم بھی کسی حور سے بیاھے جاتے

Rate it:
Views: 934
20 Jan, 2010
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets