امتحان کیوں آتے ہیں
Poet: Huma By: Huma Imran, AL-KHOBAR امتحان کیوں آتے ہیں
ہم کو کیوں ڈراتے ہیں
ہمیں اس سال بھی یقین ہے
پھر سے فیل ہونے والے ہیں
کہا دوستوں نے کچھ پڑھ لکھ لو
ہم کب کسی کی سننے والے ہیں
گھر میں بیٹھے بیٹھے جب بور ہو گئے
اماں سے کہا ہم فلم دیکھنے جا رہے ہیں
رات کا شو دیکھ کر جب گھر کو لوٹیں گے
پھر سے ابا کے جوتے کھانے والے ہیں
ابا جان کے خوف سے ساتھیوں
پرچہ دینے سینٹر چلے جاتے ہیں
More Funny Poetry







