Add Poetry

امن پسند

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

رسول کریم سے جووفاکریں عثمان غنی ہیں
دکھیوں،مجبوروں،بیکسوں کابھلاکریں عثمان غنی ہیں
وقف کرکے خریداہواکنواں میٹھے پانی کا
خودسب کے برابربھراکریں عثمان غنی ہیں
لینے جائیں باغ دنیاکاباغ جنت خریدلیں
گھرسے خریدنے جب چلاکریں عثمان غنی ہیں
رودیں اس لیے قبرکودیکھ کراکثر
بچ گئے جواس سے بچاکریں عثمان غنی ہیں
بانٹ کرمال تجارت اپنا مفت میں غریبوں میں
سہارا بے سہاروں کا بناکریں عثمان غنی ہیں
حاسدکی جس کے ہے یہ سزادنیامیں
نمازجنازہ رسول نہ پڑھاکریں عثمان غنی ہیں
دوررہیں بتوں سے قبول اسلام سے پہلے بھی
آیات قرآنی جولکھاکریں عثمان غنی ہیں
امن پسند ایسے جوخون دشمن بھی نہ ہونے دیں
فسادوفتنوں سے دوررہاکریں عثمان غنی ہیں
دنیابھرکے مسلمانوں کوقرآن پاک کی
ایک ہی قرات پریکجاکریں عثمان غنی ہیں۔
لٹادیں مال ومتاع اسلام کی سربلندی کے لیے
سب سے بڑھ کرسخاکریں عثمان غنی ہیں
اطاعت میں سخاوت میں ہرعبادت میں صدیقؔ جو
تلاش رب ،رسول کی رضاکریں عثمان غنی ہیں

Rate it:
Views: 565
16 Sep, 2016
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets