Add Poetry

ان کی قسمت سنوارتا ہوں میں

Poet: اذان By: اذان, Charsadda

ان کی قسمت سنوارتا ہوں میں
ایک دو لوگوں کا خدا ہوں میں

تیری یادوں کے پر کتر کے ہی
دل کے پنجرے کو کھولتا ہوں میں

فیصلے دل سے لیتا تھا سارے
ذہن کے شہر میں نیا ہوں میں

خامشی تھا زبان والوں کی
بے زبانوں کی اب سدا ہوں میں

کس نے آواز دی ہے پیچھے سے
کس کی خاطر رکا ہوا ہوں میں

غالباً سوچتا ہوں کافی کم
کچھ زیادہ ہی سوچتا ہوں میں

خود سے آگے نکل کے اے راہی
خود کو آواز دے رہا ہوں میں

بارہا کرتا ہوں حدیں میں پار
پھر کہیں پاؤں دیکھتا ہوں میں

جانے کتنوں کی ہو تمہیں منزل
جانے کتنوں کا راستا ہوں میں
 

Rate it:
Views: 9
28 Jul, 2025
More Achyutam Yadav Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets