Add Poetry

ان کی ہوشیاری نہیں جاتی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ہماری سادگی اور ان کی ہوشیاری نہیں جاتی
حسینوں سے ہم اہل دل کی دلداری نہیں جاتی

بہت سے لوگ گھائل ہو گے مجھ سے جوانی میں
مگر مکھی بھی ہم سے ایک اب ماری نہیں جاتی

جب سے دیکھا ہے وہ گلا ب سا حسیں چھرہ
اب ہماری آنکھوں سے موتیے کی بیماری نہیں جاتی

شب فرقت میں روتے ہیں چھپا کر چہرہ بستر میں
بالاخر بیت جب تک رات ساری نہیں جاتی

سنا کر اپنی غزلیں ٹی وی پر خوش تو ہوں لیکن
ہاں میرے فون کے بل کی بمباری نہیں جاتی

کسی کی ہاں میں ہاں ملاتا نہیں کبھی اصغر
کے مجھ سے دور حاضر میں رواداری نہیں جاتی

Rate it:
Views: 713
09 Aug, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets